این سی سی آئی اے کی کراچی میں کارروائی: غیر ملکیوں سے فراڈ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کر غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار افراد میں کال سینٹر کے مالکان محمد لائق اور محمد فاضل سمیت دیگر ایجنٹس شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان خود کو غیر ملکی بینکوں کے افسران ظاہر کر کے مختلف اسکیموں کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے تھے اور ان کی ذاتی و مالی معلومات بشمول ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کر کے فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران مبینہ فراڈ میں استعمال ہونے والے متعدد لیپ ٹاپس اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ این سی سی آئی اے کراچی میں درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US