ولیمے کے دن دلہن کا قتل: مرکزی ملزم کی کزن اور مقتولہ کی دوست گرفتار

image

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن فائرنگ سے دلہن صباء کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں پولیس نے نامزد ملزمہ عروب کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ عروب مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ کی دوست ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے بیرون ملک فرار کو روکنے کے لیے قانونی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ عروب اور سرفراز کے اہلخانہ ممکنہ واردات سے پہلے ہی باخبر تھے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز ولیمے کی تقریب سے واپسی پر دلہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہو گئی تھی۔

مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں لڑکی کی دوست بھی نامزد تھی۔ ملزم سرفراز لڑکی سے شادی کا خواشمند تھا، تاہم لڑکی کے گھر والوں نے اس رشتے سے انکار کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US