کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر سستا

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی کی کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 7 پیسے پر آگیا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد وہ 277 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US