پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 219 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 488 پوائنٹس بڑھ کر 171,641 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کی تشویش میں کمی آئی ہے، تاہم ملکی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کار اب بھی محتاط ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔