اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 171,402 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز بھی مثبت اختتام ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 249 پوائنٹس اضافے سے 171,402 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 219 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 527 پوائنٹس کی تیزی اور 286 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق آج بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا، تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کی تشویش کم ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنا مؤخر کرنے کے اعلان سے بھی مارکیٹ کے جذبات پر مثبت اثر پڑا جبکہ انرجی، سیمنٹ اور آئل ایکسپلوریشن کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US