گڈز ٹرانسپورٹرز کی طلال چوہدری سے ملاقات، روکے گئے کنٹینرز کی رہائی، معاوضے کی یقین دہانی

image

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اسلام آباد میں روکے گئے کنٹینرز اور سامان سے لدی گاڑیوں سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے چیئرمین نثار حسین جعفری اور بختاور خان بھی موجود تھے۔ ملک شہزاد اعوان نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ گاڑیوں اور کنٹینرز میں ادویات اور اشیائے خوردونوش موجود ہیں، جن کے خراب ہونے کا شدید اندیشہ ہے۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر کی جانب سے روکی گئی تمام گاڑیوں کی فوری رہائی کے ساتھ مالکان کو نقصان کا معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر طلال چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کو سامان سے لدی گاڑیوں کو فوری ریلیز کرنے کی ہدایت جاری کی اور ٹرانسپورٹرز کو تمام روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کے ساتھ معاوضہ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US