گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کی وزیر بحری امور سے ملاقات

image

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد نے وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی، جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل اور پارکنگ کی سہولت سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

وفد نے پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے تعاون پر وزیر بحری امور کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں پر آج بھی قائم ہوں، پارکنگ کی سہولت کے لیے 17 ایکڑ اراضی اب بھی دستیاب ہے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا مسئلہ بندرگاہوں اور ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا وفد صدر ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں ملاقات کے لیے پہنچا، وفد میں نثار حسین جعفری، بختاور خان وزیر اور عمر فاروق بھی شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US