سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے ارکان کو کمپنی رجسٹریشن اور کارپوریٹ اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی۔
کمشنر ایس ای سی پی مظفر احمد مرزا نے آباد کے عہدیداروں کو کارپوریٹ اصلاحات اور کمپنی رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی رجسٹریشن کے ای زیڈ فائل پورٹل کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ایس ای سی پی حکام کے مطابق کاروبار کو کمپنی میں تبدیل کرکے رجسٹریشن کرانے سے قرض کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔
بریفنگ کے بعد آباد کے ارکان نے اپنے کاروبار کو کمپنیز میں تبدیل کرنے پر غور کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریٹ) کی رجسٹریشن پر بھی غور کیا جائے گا۔