پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے مالکان کی اسلام آباد ہیڈ آفس میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں ایئرلائن کے آپریشنز اور دیگر معاملات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ نے دو بوئنگ 777 طیارے ویٹ لیز پر لینے کی منظوری دے دی۔ دونوں طیارے یورپی ایئرلائن نارس اٹلانک سے 6 ماہ کے لیے حاصل کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 3 طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ پی آئی اے یہ بوئنگ طیارے یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشنز کے لیے استعمال کرے گا۔
اجلاس میں پی آئی اے کے طیاروں کے لیے پرزہ جات کی خریداری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق فنانشل، آپریشنل اور دیگر امور بھی بورڈ اجلاس میں زیر غور آئے۔