کے الیکٹرک کی ٹیرف میں تبدیلی کی درخواست مسترد

image

اپیلٹ ٹربیونل اسلام آباد نے ٹیرف کیس میں کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق گیارہ ماہ بعد آنے والے فیصلے میں ٹربیونل نے 32.37 روپے فی یونٹ کے ٹیرف کو برقرار رکھا اور کے الیکٹرک کی ٹیرف میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی۔

کے الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹربیونل نے تکنیکی بنیادوں پر اپیل مسترد کی ہے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ اگر کراچی کو منصفانہ ٹیرف نہیں دیا جاسکتا تو مہنگی ایل پی جی کا بوجھ بھی صارفین پر نہیں ڈالا جانا چاہیے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US