پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ،172 ہزار کی حد دوبارہ بحال

image

مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ملکی سیاسی ماحول میں بہتری کے ساتھ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1360 پوائنٹس تک اضافہ ہوا اور 172 ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔

بروکرز کے مطابق ریفائنریز اور حکومت کے درمیان متوقع معاہدے کی خبر نے بھی مارکیٹ میں تیزی کو مستحکم کیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 830 پوائنٹس اضافے سے 172,232 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US