ٹیرف پٹیشن مسترد ہونے کا معاملہ: کے الیکٹرک نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا

image

کے الیکٹرک نے کراچی میں اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے کے الیکٹرک کی ٹیرف بحالی کی پٹیشن مسترد کیے جانے کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کا ٹیرف 39 روپے سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کر دیا تھا، جس کے خلاف کے الیکٹرک نے ایپلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا، تاہم ٹربیونل نے پٹیشن مسترد کرتے ہوئے نیپرا کا طے کردہ موجودہ ٹیرف ہی برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بورڈ اجلاس میں ایپلٹ ٹربیونل کے اس فیصلے اور نیپرا ٹیرف کو اعلیٰ عدالت یعنی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے امکانات اور قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US