ریفائنری اپ گریڈیشن پر اہم معاہدہ، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار

image

برسوں کے انتظار کے بعد ملکی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور ریفائنریز کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اٹک ریفائنری، نیشنل ریفائنری، پاکستان ریفائنری اور سنرجیکو نے اہم پیش رفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔ معاہدے کے تحت آئندہ پانچ سال میں ریفائنریز کو جدید معیار پر منتقل کیا جائے گا۔

معاہدے سے ریفائنری سیکٹر میں تقریباً 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی جبکہ یورو فائیو معیار کا ایندھن تیار کرنے، فرنس آئل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

معاہدے کے مطابق ملکی ریفائنریوں کی پیداواری صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق پپٹرولیم درآمدات میں کمی سے پاکستان کو سالانہ تقریباً 1.5 ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی بیرون ملک سے واپسی پر اس پیش رفت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد متوقع ہے جبکہ بورڈ کی منظوری کے بعد پارکو ریفائنری بھی جلد معاہدے پر دستخط کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US