حنیف گوہر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

image

حنیف گوہر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

الائیڈ پینل کے پیٹرن ان چیف اور سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی نے حنیف گوہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آباد کی قیادت کے لیے کور کمیٹی اور اراکین کا متفقہ فیصلہ خوش آئند ہے۔

محسن شیخانی کے مطابق الیکشن کے امیدوار حنیف میمن اور فیاض الیاس نے آباد کے وسیع تر مفاد میں حنیف گوہر کے حق میں دستبرداری اختیار کی جس پر وہ دونوں کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آباد کے اراکین نے باہمی اتفاق اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے حنیف گوہر کو نئی قیادت سونپی ہے۔ امید ہے نئے چیئرمین تعمیراتی شعبے کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US