کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے متحدہ عرب امارات کی معروف کمپنی 'ویلورا گلوبل وینچرز ایف زیڈ سی' کی جانب سے مسعود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شیئرز کی خریداری کے معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
اس مجوزہ ٹرانزیکشن کے تحت ویلورا گلوبل وینچرز، دو چینی کمپنیوں 'شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل کمپنی لمیٹڈ' اور 'ژی جیانگ ژن آؤ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ' سے مسعود ٹیکسٹائل ملز کے تمام متعلقہ شیئرز حاصل کرے گی۔