آئی ٹی سی این ایشیا نمائش 55 کروڑ ڈالر سے زائد کے کاروباری وعدوں کے ساتھ اختتام پذیر

image

کراچی ایکسپو سینٹر میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد ہونے والی 28ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔

تین روزہ نمائش کے دوران 75 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں اور کاروباری وعدوں کے تحت 55 کروڑ ڈالر سے زائد کی کاروباری سرگرمیاں سامنے آئیں۔ منتظمین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے پر مقامی و بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

نمائش میں مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل تبدیلی، سرمایہ کاری اور کاروباری جدت سمیت مختلف موضوعات پر کانفرنسز ہوئیں جبکہ مصنوعات کی نمائش، کاروباری ملاقاتیں اور نیٹ ورکنگ بھی جاری رہی۔

کراچی ایڈیشن کے بعد 29ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش 29 سے 31 جنوری 2027 کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US