کاروباری ہفتے کا آخری روز، اسٹاک مارکیٹ میں پہلے کاروباری سیشن کا مثبت اختتام

image

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رہا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 134 پوائنٹس اضافے کے بعد 170,632 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دورانِ کاروبار مارکیٹ میں 595 پوائنٹس تک تیزی جبکہ 600 پوائنٹس تک مندی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا تاہم 171 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی۔

بروکرز کے مطابق رول اوور ویک کے آغاز اور لانگ مارچ کے خدشات کے باعث مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 1,733 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US