انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ قریب، ٹیکس دہندگان مشکلات کا شکار

image

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے تاہم آخری تاریخ میں چند روز باقی رہ جانے کے باوجود ٹیکس دہندگان کو ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس سسٹم پر مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر کراچی چیمبر ریحان حنیف کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے پاس ورڈز تبدیل کردیئے ہیں جس کے باعث بالخصوص بیرونِ ملک یا سفر میں موجود ٹیکس دہندگان کو نئے پاس ورڈ کے حصول میں دشواری پیش آرہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک موجود کئی ٹیکس دہندگان کو نئے پاس ورڈ کا ایس ایم ایس موصول نہیں ہورہا جبکہ آئی آر آئی ایس پر غیر معمولی دباؤ اور سسٹم اوورلوڈ ہونے سے گوشوارے جمع کرانے کا عمل مزید متاثر ہورہا ہے۔

ریحان حنیف نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر فوری طور پر سابقہ پاس ورڈ بحال کرے تاکہ ٹیکس دہندگان آخری تاریخ سے قبل بلا رکاوٹ اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US