کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروبار کا آغاز 225 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا تاہم 171 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکی۔ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 361 پوائنٹس کی تیزی اور 645 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 340 پوائنٹس کمی سے 170,425 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت دوبارہ بڑھنے کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے۔