کرنسی مارکیٹس میں روپیہ مضبوط، ڈالر مزید سستا ہوگیا

image

نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کرنسی مارکیٹس میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ برقرار ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 23 پیسے پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US