بینک آف خیبر کا خواتین کی مالی خودمختاری کیلیے چکدرہ میں آگاہی سیشن

image

بینک آف خیبر (BoK) نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دیر کے اشتراک سے چکدرہ میں خواتین کی مالی خواندگی اور فنانس تک رسائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

سیشن کا مقصد خواتین میں مالی معاملات، بینکاری سہولیات اور رسمی مالیاتی نظام سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا اور خواتین کاروباری افراد کو چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (SME) اور زرعی شعبے کے لیے دستیاب فنانسنگ سہولیات سے روشناس کرانا تھا۔

اس موقع پر خواتین کاروباری افراد کو رسمی بینکاری ذرائع کے ذریعے مالی سہولیات تک رسائی، کاروباری ضروریات کے لیے فنانسنگ اور دستیاب بینکاری حل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

بینک آف خیبر کے مطابق یہ اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے Banking on Equality (BOE) فریم ورک اور WE-Finance Code کے تحت خواتین کی مالی شمولیت اور معاشی خودمختاری کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

سیشن کے ذریعے بالخصوص ان علاقوں میں خواتین کو مالیاتی نظام سے جوڑنے پر توجہ دی گئی جہاں کاروباری خواتین کو مالی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

بینک آف خیبر کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کے ذریعے خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے، ان کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور رسمی مالیاتی نظام میں ان کی شرکت بڑھانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US