پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار منفی رجحان پر ختم ہوا ہنڈریڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کمی سے 169,600 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کاروبار کا آغاز 375 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 519 پوائنٹس کی تیزی اور 887 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

بروکرز کے مطابق امریکا ایران بات چیت میں تعطل اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے اور مارکیٹ سے سائیڈ لائن رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US