ایف پی سی سی آئی نے آسان ٹیکس اسکیم کی حمایت کردی

image

ایف پی سی سی آئی میں آسان ٹیکس اسکیم کے حوالے سے سیمینار ہوا جس میں تاجر برادری نے اسکیم کی حمایت کا اعلان کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے مطابق تاجروں کو سالانہ صرف 25 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہوگا جبکہ کاروباری مقام پر ٹیکس دہندہ کی پلیٹ لگائی جائے گی جس کے بعد تاجر کو غیر ضروری طور پر تنگ نہیں کیا جاسکے گا۔

سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ 25 ہزار روپے کا فکسڈ ٹیکس تاجروں کے حق میں ہے جبکہ اس کے علاوہ صرف ٹرن اوور کا ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ایف بی آر کے چیف کمشنر قاضی حفظ الرحمن نے کہا کہ آسان ٹیکس اسکیم کو حکومت پاکستان کی گارنٹی حاصل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US