ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے سالانہ اجلاس کے دوران سال 2026-28 کی نئی قیادت کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، جس میں تمام تینوں اہم نشستوں پر امیدوار باہمی اتفاقِ رائے سے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
انتخابات کے نتائج کے مطابق محمد حنیف گوہر آباد کے چیئرمین، انجینئر دانش بن رؤف سینئر وائس چیئرمین اور خورشید عالم وائس چیئرمین کے عہدے پر بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
اراکین کی کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں 21 رکنی ایکزیکٹو کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں ہارون کریم، دانش تالو، ندیم جیوا اور عفان قریشی شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران آباد کے اراکین نے مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔