او آئی سی سی آئی انتخابات 2026-28: عمر احسن خان صدر، زاہد ظہیر سینئر نائب صدر منتخب

image

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے اہم اجلاس میں اگلے دو سال (2026-28) کے لیے نئے عہدیداران کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

انتخاب کے مطابق ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو عمر احسن خان او آئی سی سی آئی کے صدر، شیورون لبریکنٹس پاکستان کے کنٹری چیئرمین زاہد ظہیر سینئر نائب صدر، اور میزان بینک کے صدر سید عامر علی نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

نومنتخب صدر عمر احسن خان نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کی پالیسیز ٹھوس اعداد و شمار اور شواہد کی بنیاد پر مرتب کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 2025-26 کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 34 فیصد کم ہو کر 1.65 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

عمر احسن خان نے مزید کہا کہ معاشی و سیاسی استحکام غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد کے لیے نہایت ضروری ہے اور کسی بھی سرمایہ کاری کے فیصلے کا انحصار ملک کے مجموعی کاروباری ماحول اور دستیاب مواقع پر ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US