پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔ سرمایہ کار محتاط رہے اور مارکیٹ میں سرگرمیاں ماند رہیں۔

کاروبار کے دوران 217 پوائنٹس کی ابتدائی تیزی کے بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 703 پوائنٹس کمی کے بعد 167,933 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ مارکیٹ نے 168 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا دی۔

بروکرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ایران، امریکا مذاکرات میں تعطل کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں اور بڑی سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US