سیر و تفریح پر نہ لے جانے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

image

اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے شوہر کی جانب سے سیر و تفریح اور سفر کے لیے گھر سے باہر نہ لے جانے پر طلاق کا مطالبہ کردیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق خاتون نے شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ سے رجوع کرتے ہوئے شکایت کی کہ شوہر گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں اور انہیں تفریح یا سفر پر ساتھ لے جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ تاہم خاتون نے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق والا قرار دیا۔

فیملی گائیڈنس حکام نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ بہن بھائیوں اور میکے والوں کے ساتھ تفریح کے لیے باہر جائیں اور معمولی اختلاف کو طلاق کی وجہ نہ بنائیں۔

حکام کے مطابق میاں بیوی کے طرزِ زندگی میں اختلافات پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں لیکن ہر اختلاف کو ازدواجی رشتے کے خاتمے تک لے جانا ضروری نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US