پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا سرمایہ کار محتاط رہے اور مارکیٹ میں سرگرمیاں ماند رہیں۔

کاروباری دن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 217 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم بعد ازاں 951 پوائنٹس تک کمی ہوئی۔

مارکیٹ بمشکل 168 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کمی کے بعد 168,155 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی خبروں سے مارکیٹ میں ریکوری بھی دیکھی گئی تاہم مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ برقرار رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US