اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کراچی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 7 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 1 پیسے پر آ گیا ہے۔