کھدائی کے دوران ایسا خزانہ مل گیا کہ قسمت ہی بدل گئی

image

امریکی ریاست آرکنساس میں ایک شخص نے کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا ہیرا دریافت کرلیا، جس کی ممکنہ مالیت لاکھوں ڈالر بتائی جارہی ہے۔

جیک پیراڈن گزشتہ 12 برس سے شوقیہ طور پر قیمتی پتھروں کی تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ نایاب ہیرا کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں ایک دوست کے ساتھ کھدائی کے دوران دریافت کیا۔

پیراڈن اس وقت اپنی تلاش کو ٹک ٹاک پر لائیو نشر کر رہے تھے جب بجری سے بھری بالٹی دھونے کے بعد انہیں چمکتا ہوا ہیرا نظر آیا اور وہ خوشی سے چیخ اٹھے۔

تقریباً ایک ناخن کے برابر یہ ہیرا رواں سال پارک سے ملنے والا سب سے بڑا ہیرا بتایا گیا ہے۔ بعض ماہرین اور کلیکٹرز کے مطابق اس کی قیمت 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہوسکتی ہے، جبکہ ایک ماہرِ قدر نے اسی حجم اور معیار کے ہیرے کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر بتائی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US