اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3 اہم حدیں گنوا دیں

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی شدت اختیار کرگئی، دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 2,260 پوائنٹس گر کر 165,895 پوائنٹس پر آگیا۔

مارکیٹ نے 168 ہزار، 167 ہزار اور 166 ہزار پوائنٹس کی تین اہم حدیں بھی کھو دیں۔

اسٹاک بروکرز کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور ایران، امریکا کشیدگی کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US