پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 555 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 166,422 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ مارکیٹ نے 166 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 2,300 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔