اسٹاک مارکیٹ میں ریکوری، 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1234 پوائنٹس بڑھ کر 167,101 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے جس کے ساتھ 166 ہزار اور 167 ہزار پوائنٹس کی حدیں بھی بحال ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں 2300 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی تھی جبکہ یکم ستمبر سے اب تک مارکیٹ تقریباً 14 ہزار پوائنٹس نیچے آچکی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US