انرجی ڈرنک کینز جمع کرنے کا شوق، ہنگری کے شہری نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

image

ہنگری کے شہری گرگو بوربیلی نے 2008 میں شروع کیا انرجی ڈرنک کینز جمع کرنے کا شوق جاری رکھتے ہوئے 2 ہزار مختلف کینز کا مجموعہ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

گرگو نے ہاسٹل کے کمرے سے یہ شوق شروع کیا تھا، بعد ازاں دنیا بھر کے سفر کے دوران نایاب کینز بھی جمع کرتے رہے۔ ان کے مجموعے میں 1990 کی دہائی کا نایاب ’مائیکل جیکسن مسٹری‘ کین بھی شامل ہے۔

ورلڈ ریکارڈ بنانے کے باوجود گرگو کا کہنا ہے کہ وہ اپنا کلیکشن مزید بڑھاتے رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US