پی آئی اے میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں: سی او او سمیت کئی جی ایم کے عہدے ختم

image

بورڈ کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرلائن میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) اور جی ایم سیکیورٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی سیکشن کو براہِ راست سی ای او کے ماتحت کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، جی ایم ورکس کا عہدہ ختم کر کے اسے ایچ آر کے ماتحت کردیا گیا ہے اور جی ایم پی ایچ ایس کا عہدہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کے تحت ڈپٹی جی ایم کپل کمار کو آفیشیٹنگ جی ایم مقرر کیا گیا ہے۔

سی ای او کے اسپیشل اسسٹنٹ ذوالقرنین مہدی کو نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے تمام آپریشنز کا انچارج بنا دیا گیا ہے، جس کے بعد واٹر ٹرانسپورٹ، ایئرپورٹ سروسز اور ریمپ سروسز انہی کے ماتحت کام کریں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ تنظیمِ نو بورڈ کے ایک جامع اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد ادارے میں انتظامی پھیلاؤ کو کم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US