پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج شاندار ریکوری دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 2592 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 168,460 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دورانِ کاروبار انڈیکس میں 2759 پوائنٹس تک اضافہ ہوا جبکہ 166، 167 اور 168 ہزار پوائنٹس کی تین اہم حدیں بھی بحال ہوگئیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی اور سیاسی صورتحال میں بہتری کی توقعات کے باعث مارکیٹ میں ریکوری دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 2400 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی تھی۔