کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے فاطمہ فرٹیلائزر کو ایگری ٹیک کے شیئرز کے حصول کی منظوری دیدی

image

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے فیز ون کمپٹیشن جائزے کے بعد فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے ایگری ٹیک لمیٹڈ کے شیئرز کے حصول کے ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی ہے۔

یہ شیئرز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 2023 اور 2024ء میں دو مراحل میں حاصل کیے گئے۔ سی سی پی نے دونوں ٹرانزیکشنز کے ذریعے حاصل کی گئی مجموعی شیئر ہولڈنگ کا جائزہ لیا۔

جائزے میں یوریا مارکیٹ میں دونوں کمپنیوں کے کاروبار میں افقی اشتراک سامنے آیا، جبکہ ایس ایس پی میں فاطمہ فرٹیلائزر کا کوئی مارکیٹ شیئر نہیں تھا۔

جائزے کے دوران فاطمہ فرٹیلائزر نے کمیشن کو بتایا کہ وہ ایگری ٹیک میں اپنی مکمل شیئر ہولڈنگ فروخت کر چکی ہے اور کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کا مزید کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

سی سی پی نے قرار دیا کہ ٹرانزیکشن سے کمپٹیشن میں نمایاں کمی، مارکیٹ میں داخلے کی رکاوٹیں یا بالادست پوزیشن قائم یا مضبوط ہونے کا خدشہ نہیں۔ چنانچہ کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت ٹرانزیکشن کی منظوری دے دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US