پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے شامل کرنے کی تیاری تیز

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بیڑے میں نئے طیارے شامل کرنے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں، جس کے لیے پی آئی اے کا دو رکنی وفد یورپ روانہ ہوگیا۔

وفد میں پی آئی اے بورڈ کے رکن فضل شیخ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر حیات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد یورپی ایوی ایشن کمپنیوں سے ملاقاتیں کرے گا اور پی آئی اے کے بیڑے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری سے متعلق بات چیت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی کمپنیوں کے ساتھ طیاروں کی خریداری کے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد نئے طیاروں کو بیڑے میں شامل کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US