انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 277 روپے 5 پیسے پر بند ہوا، جبکہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی کے بعد قیمت خرید اور فروخت کے نرخ کے تحت امریکی ڈالر 278 روپے 88 پیسے پر آ گیا ہے۔