پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 377 پوائنٹس کی تیزی ہوئی تاہم مارکیٹ جلد ہی مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔
بعد ازاں ہنڈریڈ انڈیکس 277 پوائنٹس کی کمی سے 168,184 پوائنٹس پر آ گیا۔
واضح رہے کہ منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 2,600 پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔