انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 2 پیسے پر بند ہوا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے 81 پیسے پر آگیا ہے۔