اسٹیٹ بینک نے مالی شمولیت انڈیکس کے نتائج برائے 2025ء جاری کردیے

image

بینک دولت پاکستان نے 2025 ء کے لیے پاکستان مالی شمولیت انڈیکس (پی-ایف آئی آئی) کے نتائج آج جاری کردیے۔

یہ اشاریہ، جو ملک میں مالی شمولیت کو جانچنے کا ایک جامع پیمانہ ہے، 59.5 ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ 2024 ء میں یہ 58.1 تھا۔

اشاریہ کی مثبت نمو زیادہ تر ذیلی اشاریہ’’استعمال‘‘ (Usage) میں خاطر خواہ اضافے کا نتیجہ ہے ، جس کے بعد ذیلی اشاریوں ’’رسائی‘‘ (Access) اور ’’معیار‘‘ (Quality)میں بہتری دیکھی گئی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی2024ء تا 2028ء کے تحت ڈجیٹل اقدامات کامیاب طریقے سے نافذ کیے گئے۔

اس کامیابی میں قابل ذکر عوامل ’’راست‘‘ مرچنٹ آن بورڈنگ اور پیمنٹ ایکو سسٹم، ڈجیٹل بینکوں کی آمد، اور اکاؤنٹ کھولنے کی مہمات ہیں۔ یہ پیش رفت صارف کی تربیت اور مالی خواندگی کے ذریعے مزید مستحکم ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US