پرانی گاڑیوں کی درآمد میں 47 گنا اضافہ، وزیراعظم نے نئی پالیسی کا حکم دے دیا

image

وزیراعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق معاملات کو نئی آٹو پالیسی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی درآمد سے متعلق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں حکام کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر 2026 میں پاکستان نے 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں جبکہ مئی 2026 میں یہ تعداد صرف 48 تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر مقامی آٹو مینوفیکچررز کو تحفظات ہیں جبکہ امپورٹرز کا مؤقف ہے کہ اس سے آٹو سیکٹر میں مسابقت میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو مزید آپشنز دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق تمام اہم امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US