اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام، انڈیکس 167,441 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جہاں دورانِ ٹریڈنگ شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کا آغاز 225 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں تقریباً 900 پوائنٹس کی تیزی اور 1100 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی۔

بعد ازاں 169 ہزار اور 168 ہزار پوائنٹس کی سطحیں بھی برقرار نہ رہ سکیں۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,138 پوائنٹس کمی سے 167,441 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجوہات میں ایران پر ممکنہ حملے کا خدشہ اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US