اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 1 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 278 روپے 81 پیسے پر مستحکم رہی۔