اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 167090 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 352 پوائنٹس کی کمی کے بعد 167090 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کاروباری دن کا آغاز 257 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا تاہم دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ انڈیکس میں ایک موقع پر 692 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ بعد ازاں 694 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں 168000 پوائنٹس کی حد بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US