کراچی میں تین روزہ عالمی "سولر پاکستان 2026" نمائش کا آغاز

image

کراچی میں سولر پاکستان 2026 کی تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

منتظمین کے مطابق اس نمائش میں چین سمیت 15 ممالک کی 350 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، سفارت کاروں، سرمایہ کاروں اور توانائی کے ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ثاقب فیاض مگوں کا کہنا تھا کہ صاف اور پائیدار توانائی کا حصول پاکستان کی ترقی اور مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

منتظمین کے مطابق نمائش کے انعقاد کا بنیادی مقصد شمسی توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، باہمی تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر انویریکس کے سی ای او ذاکر حسین نے بتایا کہ وہ پاکستان میں چین کی جدید ترین سولر ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں تاکہ ملک میں طویل المدتی اور پائیدار توانائی کے لیے حل فراہم کیے جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US