امریکی گھوڑی نے 13 فٹ 6 انچ لمبی دم کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

image

امریکا کی ریاست اوہائیو میں 'جینی' نامی امریکن سیڈل بریڈ نسل کی گھوڑی نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے، جس کی دم کی آفیشلی پیمائش 13 فٹ اور 6 انچ نکلی ہے۔

اس گھوڑی کی مالکن میکنزی لو اور ریچل ایسٹس ہیں، اور جینی کو 2019 میں میکنزی لو کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر تحفے میں دیا گیا تھا۔

میکنزی لو کے مطابق، جب جینی ان کے پاس آئی تو اس کی دم اتنی لمبی نہیں تھی، لیکن گھڑ سواری کے مقابلوں میں اس نسل کے گھوڑوں کی لمبی دم کو پسند کیے جانے کی وجہ سے انہوں نے اس کی دم کو بڑھنے دینے کا فیصلہ کیا۔

وقت کے ساتھ دم لمبی ہونے پر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی گئی، جو اب کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US