کنگفو کے جوہر دکھانے والا انوکھا انسان نما روبوٹ متعارف، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے!

image

چین کی معروف روبوٹکس کمپنی یونی ٹری نے فلمی کردار ’روبو کوپ‘ کی طرز پر ایک نیا انسان نما روبوٹ متعارف کرا دیا ہے جسے ’ایچ ٹو ایکس کنگفو لیجنڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اس روبوٹ کو ککس اور مکے مارنے سمیت مختلف ایکشنز اور کرتب دکھاتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ 4 میٹر بلند پلیٹ فارمز سے نیچے چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک بار چارج کرنے پر 8 گھنٹے تک مسلسل کھڑا رہ سکتا ہے۔

اگرچہ حقیقی دنیا میں اس کے دیگر عملی استعمالات کے حوالے سے تاحال مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ اسے ذاتی باڈی گارڈ یا محافظ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس جدید روبوٹ کی قیمت 29 ہزار 900 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US