ریلوے کی تاریخ میں کارنامہ، دنیا کی طویل ترین مال گاڑی پٹری پر آگئی

image

جنوبی افریقا نے 7.6 کلومیٹر طویل مال گاڑی چلا کر دنیا کی سب سے لمبی ٹرین کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس غیر معمولی ٹرین میں 696 خالی بوگیاں شامل تھیں جبکہ متعدد انجن اور عملے کی بوگیاں بھی اس کا حصہ تھیں۔

جنوبی افریقا کے سرکاری ریل آپریٹر ٹرانس نیٹ فریٹ ریل کے مطابق یہ ٹرین ملک کے لوہے کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے ریلوے ٹریک پر چلائی گئی۔ اتنی طویل ٹرین کو کنٹرول کرنا ایک بڑا تکنیکی چیلنج تھا، جس کے لیے بریک اور پاور سسٹم نے اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل دنیا کی طویل ترین مال گاڑی کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا، جہاں 2001 میں 682 بوگیوں پر مشتمل ٹرین چلائی گئی تھی۔ جنوبی افریقا کی نئی ٹرین نے بوگیوں کی تعداد اور مجموعی طوالت کے اعتبار سے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US